• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی ریٹائرڈ افسر سے دُعا سلام جرم نہیں، عامر ڈوگر

عامر ڈوگر : فوٹو فائل
عامر ڈوگر : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ کسی ریٹائرڈ آفیسر سے دُعا سلام رکھنا کوئی جرم نہیں۔

جیو نیوز کے  پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہا کہ جنرل فیض کا تحریک انصاف کی حکومت میں ایک بڑا کردار رہا ہے۔ اُس کی وجہ سے اگر کسی سے تعلق بن گیا ہوگا، اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

عامر ڈوگر  نے کہا کہ جب حکومت میں تھے تب ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے اکثر ملاقات ہوتی تھی، جب ہماری حکومت گئی فیض حمید ریٹائر ہوئے تو کوئی ملاقات نہیں ہوئی، فیض حمید کا ایک کردار رہا ہے، ان کا کسی سے تعلق بھی بن گیا ہوگا۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لوگوں نے ان سے رابطہ رکھا ہوگا مجھے علم نہیں، بہت سارے لوگوں کے تعلقات ہوتے ہیں، چلتے ہیں، وقت آنے پر پتا چلے گا ٹرائل اوپن ہوتا ہے یا ان کیمرہ۔

عامر ڈوگر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت اذیت کی جیل کاٹ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے قید ہیں، کسی سے کیا رابطہ ہوا ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کے معاملے پر  سینیٹ میں بحث ہو چکی ہے، بلوچستان کے معاملے پر گفتگو ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید