• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں گرڈ اسٹیشنوں پر حملے، سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

فوٹو: اسکرین گریپ جیونیوز
فوٹو: اسکرین گریپ جیونیوز

خیبر پختونخوا میں گرڈ اسٹیشنوں پر حملوں سے متعلق پاور ڈویژن نے سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے چیئرمین بورڈ کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گرڈ اسٹیشنوں پر حملے کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جائے گی، پولیس کارروائی سے کتراتی ہے تو پیسکو عملہ سیشن جج کے پاس جائے گا، پولیس، سیشن جج ایف آئی آر کا معاملہ حل نہیں کریں تو پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

پشاور ہائیکورٹ سے تجربہ کار قانونی مشیر کے ذریعےحل طلب کیا جائے گا، پشاور کے ایم پی اے اور درگئی کے تحصیل ناظم کے واقعے پر بھی کارروائی ہوگی۔

خط میں کہا گیا کہ  پیسکو کے گرڈز اور دیگر تنصیبات کی حفاظت کیلئے ایف سی کی خدمات لی جائے گی، پاور ڈویژن وزرات داخلہ کے ساتھ معاملہ اٹھائے گی۔

گرڈ اسٹیشنوں پر حملہ اور قبضہ کرنے والوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی جاری کی جائیں گی، گرڈ اسٹیشنوں پر حملوں میں ملوث افراد کو پرنٹ میڈیا پر بھی بے نقاب کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید