• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم اپنے بہادر سپوتوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی: اسپیکر قومی اسمبلی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 59 ویں یومِ دفاع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی جنہوں نے وطن کے دفاع کے لیے جانیں قربان کیں۔

اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ ستمبر 1965ء کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں، 1965ء کی جنگ میں قوم کے بہادر سپوتوں نے بہادری اور جراّت کی لازوال داستانیں رقم کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے ثابت قدمی، پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، 1965ء کی جنگ میں پوری قوم متحد ہو کر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی تھی۔

یاد رہے کہ آج ملک بھر میں یومِ دفاع و شہداء بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

یومِ دفاع کا پسِ منظر

6 ستمبر یومِ دفاع کو شہداء کا دن بھی کہا جاتا ہے، یہ 1965ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

اس دن بھارتی افواج نے بین الاقوامی سرحد عبور کر کے پاکستان پر حملہ کیا تھا اور منہ کی کھائی تھی۔

پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی حملے کے جواب میں ہمت اور عزم کے ساتھ اسے ناکام بنا کر بھارتی فوجیوں کو دھول چٹائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید