• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل اور تقرری، گورنر نے تاحال دستخط نہ کیے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

صوبۂ خیبر پختون خوا کی کابینہ میں ردوبدل اور تقرری کے معاملے پر اب تک پیش رفت نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے سمری ملنے کے بعد 12 روز گزرنے کے باوجود دستخط نہیں کیے، سمری میں ایک مشیر اور چار معاونین خصوصی بنائے جانےکی سفارش کی گئی تھی۔

سابق ایڈووکیٹ جنرل کے پی شمائل بٹ نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ آئین کے تحت گورنر 15 روز میں سمری پر دستخط یا اعتراض لگا سکتے ہیں، گورنر سمری واپس نہیں بھیجتے تو 15 روز بعد سمری منظور سمجھی جائے گی، خیبر پختون خوا کابینہ میں ردوبدل اور اضافہ وزیرِ اعلیٰ کی صوابدید ہے۔

دوسری جانب گورنر ہاؤس کے پی کے ترجمان کے مطابق گورنر مصروفیات کے باعث سمری پر دستخط نہیں کر رہے ہیں، سمری پر دستخط سے دیگر امور زیادہ اہم ہیں، وقت ملنے پر سمری پر دستخط کے معاملےکو دیکھا جائے گا۔

گورنر ہاؤس کے  ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر بین الاقوامی وفود اور سیاسی جماعتوں سے اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں، ملاقاتوں کا مقصد صوبہ کا امیج بہتر بنانا ہے۔

قومی خبریں سے مزید