• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا عدلیہ سے متعلق کسی بھی قانون سازی کی مخالفت کرنے کا فیصلہ، ذرائع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے عدلیہ کے حوالے سے کسی بھی قانون سازی کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کور کمیٹی اجلاس میں 8 ستمبر کو ہونے والے جلسے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔

کور کمیٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 ستمبر جلسے کیلئے ملک بھر سے لوگوں کو سنگجانی لایا جائے گا، تمام ایم این ایز کو اپنے حلقوں سے لوگوں کو اکٹھا کرکے  لانے کا ٹاسک دے دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی نے نیب ترامیم فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز کیلئے درخواست دائر کرنے پر بھی غور کیا۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی اراکین نے کہا کہ 8 ستمبر کو ہر حال میں سنگجانی کے مقام پر جلسہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید