• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ نے کمپنیوں کے سرکاری اجازت کے بغیر زیر زمین پانی نکالنے پر پابندی لگادی

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں کمپنیوں کی جانب سے سرکاری اجازت کے بغیر زیر زمین پانی نکالنے پر پابندی عائد کردی۔

 سندھ ہائیکورٹ میں زیر زمین پانی نکالنے پر ٹیکس کے نفاذ کے کیس کی سماعت ہوئی، جس کا تحریری حکمنامہ بھی جاری کردیا گیا۔

تحریری حکم نامے میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو پانی کی کمپنیوں کو جاری لائسنس کا دوبارہ جائزہ لینے اور متعلقہ حکام کو واٹر کمپنیز کا وزٹ کرنے اور لیبارٹریز سے پانی ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا گیا۔

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ جس بوتل میں منرل واٹر ہوگا اس پر واضح منرل واٹر لکھا جائے، جس بوتل میں عام پانی ہوگا اس میں بوٹل واٹر واضح لکھا جائے، تمام یو سیز اور کارپوریشنز کو غیرقانونی زیر زمین پانی نکالنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم بھی دیا گیا۔

سندھ میں قائم لیبارٹریز تیار کرنے کے منصوبوں کی تکمیل سے متعلق تفصیلات طلب کرلی گئیں، سندھ بھر میں ڈائیلیسز مشینوں اور عملے سے متعلق سیکریٹری صحت سے بھی تفصیلات طلب کرلی گئی۔

عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 3  اکتوبر تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید