فن لینڈ سے کوپن ہیگن جانے والی پرواز میں بھاری بھرکم مسافر کو جہاز کی سیٹ پر بیٹھنا مشکل ہوگیا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی سے کوپن ہیگن جانے والی پرواز کے دوران ایک بھاری بھرکم شخص کی تصویر سامنے آئی ہے، جسے سیٹ پر بیٹھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اس دوران ایک مسافر نے اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے اس آدمی اور اس کے ساتھ بیٹھے مسافر دونوں پر افسوس ہوا جنہیں مختصر پرواز میں بہت تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ شاید ایئرلائنز کو ایسے معاملات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔"
جس پر کچھ لوگوں کی جانب سے کہا گیا کہ ایسے مسافر کو اضافی سیٹ کی قیمت ادا کرنی چاہیے تاکہ وہ دوسروں کو تنگ نہ کرے۔
ایک شخص نے کہا کہ "اگر کوئی شخص اپنی سیٹ میں فٹ نہیں ہو سکتا تو اسے اضافی سیٹ خریدنی چاہیے۔ یہ کسی قسم کا امتیازی سلوک نہیں بلکہ حفاظتی ضرورت ہے۔"
دوسری طرف کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ ایئر لائنز اور جہاز ساز کمپنیوں کو نشستوں کا سائز بڑا کرنا چاہیے تاکہ سب مسافروں کو آرام مل سکے۔