• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید ہمارا فخر ہیں، شہداء کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، گورنر سندھ

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

گورنر ہاؤس کراچی میں یوم دفاع کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر خصوصی اسٹیج تیار کیا گیا جس پر نشان حیدر پانے والے شہداء کی تصاویر تھیں۔

تقریب میں پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سمیت مختلف ممالک کے سفارتکاروں، تاجروں اور شہریوں نے شرکت کی۔ تقریب کے آغاز پر پرچم کشائی ہوئی اور پاک بحریہ کے بینڈ نے دھنیں بجائیں۔

گورنر کامران ٹیسوری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1965 میں دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا جسے افواج پاکستان نے نہ صرف پسپا کیا، بلکہ دشمن کو بھاری نقصان بھی پہنچایا۔ انھوں نے کہا کہ شہید ہمارا فخر ہیں اور شہداء کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ 

انھوں نے کہا کہ ہمارے شہداء نے کل بھی لازوال قربانیاں دیں اور آج بھی افواج پاکستان سرحدوں پر ملک کی حفاظت کر رہی ہیں۔ 

گورنر سندھ نے کہا کہ یہ ملک بڑی قربانیوں سے حاصل ہوا لیکن بدقسمتی سے 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں تک کو نقصان پہنچایا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

تقریب کے دوران 1965 کی جنگ اور شہداء کے اہل خانہ کے انٹرویوز پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ بعد میں یوم دفاع کی مناسبت سے ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید