• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کو سپریم جوڈیشل کونسل کے نیچے لاکر خودمختار ادارہ بنایا جائے، بانی پی ٹی آئی

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم بحالی پر کہا ہے کہ چھوٹی سی اشرافیہ نے اپنے اربوں کے ریفرنس معاف کروا لیے ہیں۔

اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ نیب کو سپریم جوڈیشل کونسل کے نیچے لا کر آزاد اور خود مختار ادارہ بنایا جائے۔ کسی کو اس میں شک نہیں ہے کہ جنرل مشرف کے دور میں غلط کیس بنے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہیں ضمانت دی گئی ہے 8 ستمبر کے جلسے میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ انہوں نے نیب کے افسر کو دھمکی نہیں دی، یہ ضرور کہا ہے کہ سب پر کیس کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کے ہار کی قیمت سوا 3 ارب روپے لگائی۔

 ن لیگ کے ساتھ بات نہ کرنے پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ن لیگ نے الیکشن میں ڈاکہ مارا ان سے کیسے بات کریں۔

قومی خبریں سے مزید