کراچی(نیوزڈیسک)بھارت میں ایمبولینس ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے مریض کے ساتھ آئی ہوئی اس کی بیوی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، مزاحمت پر خاتون کے شوہر کو چلتی گاڑی سے دھکا دے دیا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔بھارتی شہر لکھنؤ کے علاقے غازی پور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ایمبولینس ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا جبکہ اس کا بیمار شوہر گاڑی میں موجود تھا۔جب شوہر نے اس حرکت کی مزاحمت کی، تو اسے گاڑی سے باہر پھینک دیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور بعد میں اس کی موت واقع ہوگئی۔