• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: نویں اور گیارھویں کے نئے سلیبس کے تحت کتابیں چھاپنے کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں نویں اور گیارہویں جماعت کے نئے سلیبس کے تحت کتابیں چھاپنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 

نوٹیفکیشن پنجاب کریکولرم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے جاری کیا، جس کے مطابق آئندہ تعلیمی سال کےلیے نئی کتابیں چھپیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انگریزی، اردو، اسلامیات، کیمیا، طبیعیات اور ریاضی کا سلیبس تبدیل کردیا گیا ہے۔ 

علاوہ ازیں بائیولوجی اور کمپیوٹر سائنس کا سلیبس بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جماعت دہم کے طالب علم آئندہ سال نئے سلیبس کی مطالعہ پاکستان پڑھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید