• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت: الیکشن عملہ فارم 45 نہیں دے رہا، قمر زمان کائرہ


قمر زمان کائرہ : فائل فوٹو
قمر زمان کائرہ : فائل فوٹو 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کہہ رہے ہیں پُرامن انتخابات ہوئے، لیکن عملہ فارم 45 نہیں دے رہا۔

قمر زمان کائرہ نے گلگت بلتستان کے اسمبلی انتخابات کے دوران نتائج کے اجراء کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلے ہی خدشات تھے، جس پر ان کی الیکشن کمشنر سے بات بھی ہوئی تھی اور فارم 45 جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ عوام نے جو فیصلہ دیا ہے، وہی نتائج کی صورت میں سامنے آنا چاہیے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ پولنگ اسٹیشنز پر پُرامن رہیں اور کسی بھی قسم کی کشیدگی سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کو متنازع نہیں بنایا جانا چاہیے، تاہم کارکن فارم 45 حاصل کیے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں تاکہ نتائج کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر یہ کہہ رہے ہیں کہ انتخابات پُرامن ماحول میں ہوئے، لیکن دوسری جانب پولنگ عملہ فارم 45 فراہم نہیں کر رہا، جس پر سوالات جنم لے رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید