• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر آپریشن، 15 سالہ لڑکا چل بسا، جعلی ڈاکٹر فرار

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت میں یوٹیوب کی ویڈیو دیکھ کر آپریشن کرنیوالے ڈاکٹر کی وجہ سے 15 سالہ لڑکے کی موت واقع ہوگئی۔بھارتی ریاست بہار کے ضلع سارن میں ایک 15سالہ لڑکا اس وقت جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب ایک جعلی ڈاکٹر نے یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے پتھری کے آپریشن کی کوشش کی۔ لڑکے کی حالت بگڑنے پر ڈاکٹر نے اسے پٹنہ کے اسپتال منتقل کرنے کےلیے ایمبولینس کا انتظام کیا لیکن راستے میں ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔

دنیا بھر سے سے مزید