• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی اشتہاری بل بورڈزاتارے جائیں ،کمشنر بہاول پور

بہاول پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر بہاول پور ڈویژن ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ غیر قانونی اشتہاری بل بورڈز فوری اتار دیئے جائیں اور ذمہ داران کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ قواعد کے مطابق اشتہاری ہورڈنگز کی فزیکل فٹنس کو چیک کیا جائے۔خطرناک محل وقوع اور مصروف ترین مقامات پر اشتہاری بورڈز لگانے سے گریز کیا جائے۔یہ ہدایات کمشنر ثاقب ظفر نے اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احتشام انور مہار، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی راؤ تسلیم اختر، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور صدر حسنین خالد سنپال، ڈائریکٹر پی ایچ اے قذافی بن شکورسمیت متعلقہ انتظامی افسران موجود تھے
تازہ ترین