• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آلو کی برآمد کی آڑ میں ہیروئن اسمگلنگ کی واردات پکڑ لی گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے آلو کی برآمد کی آڑ میں ہیروئن اسمگلنگ کی واردات پکڑ لی۔

اس حوالے سے اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کی ہے۔

 ترجمان نے بتایا کہ سری لنکا بھیجے جانے والے آلوؤں کے کنٹینر سے 5 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 80 تھیلوں میں سے ہر تھیلے میں 1 سے 2 ہیروئن بھرے آلو رکھے گئے تھے۔

 اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے ذریعے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید