بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپور پریس کلب میں پولیس نفری کی مستقل تعیناتی کے احکامات ‘ پریس کلب کے صدر توصیف بھٹی،جنرل سیکرٹری عرفان جوئیہ،جوائنٹ سیکرٹری میاں عزیز الدین،فنانس سیکرٹری عمران بھنڈر اور آفس سیکرٹری راحیل طاہراور ایگزیکٹو ممبر ریاض بلوچ پر مشتمل وفد نے ڈی پی او سرفراز احمد فلکی سے ملاقات کی اور صورتحال سے آگاہ کیا۔ڈی پی او سرفراز فلکی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔انہوں نے ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کو ہدایت کی کہ پریس کلب میں ہونیوالی وارداتوں کا سراغ لگاکر ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے ،پریس کلب کا اجلاس گذشتہ روز صدر توصیف احمد کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں پریس کلب کی تعمیر و ترقی،گرانٹ اور دیگر معاملات سمیت پریس کلب میں ہونیوالی چوری کی دو وارداتوں پر گفتگو کی گئی۔