• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی پر تنقید سے جماعتِ اسلامی سیاسی قد اونچا کرنا چاہتی ہے: کرم اللّٰہ وقاصی

ترجمان میئر کراچی کرم اللّٰہ وقاصی— فائل فوٹو
ترجمان میئر کراچی کرم اللّٰہ وقاصی— فائل فوٹو

ترجمان میئر کراچی کرم اللّٰہ وقاصی نے امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

کرم اللّٰہ وقاصی نے اپنے ردِ عمل میں کہا کہ پیپلز پارٹی پر تنقید کر کے جماعت اسلامی اپنا سیاسی قد اونچا کرنا چاہتی ہے، کراچی کی سڑکوں پر سیاست کرنے سے قبل اپنے ٹاؤن چیئرمین کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جہاں ہماری غلطی ہو گی ہم تسلیم کر کے ٹھیک کریں گے، بارشوں کے بعد سب سے زیادہ سڑکیں جماعتِ اسلامی کے ماتحت علاقوں میں تباہ ہوئیں۔

ترجمان میئر کراچی نے یہ بھی کہا ہے کہ کے ایم سی کی 106 اہم شاہراہوں میں محض چند میں کہیں کہیں خرابی ہوئی، کے ایم سی ان تمام سڑکوں کی مرمت کا کام کر رہی ہے لیکن اچھا کام انہیں دکھائی نہیں دے گا۔

قومی خبریں سے مزید