• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی چڑیا گھر، افریقی شیرنی نے 3 بچوں کو جنم دیدیا

کراچی کا چڑیا گھرـــ فائل فوٹو
کراچی کا چڑیا گھرـــ فائل فوٹو

کراچی کے چڑیا گھر میں3 نئے مہمانوں کی آمد ہوئی ہے۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق افریقی شیرنی نے 3 بچوں کو جنم دیا ہے۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ شیرنی کے بچوں کی عمر 2 ماہ ہونے پر عوام الناس کو دکھایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چڑیا گھر میں موجود 30 سالہ بنگال ٹائیگریس (بنگالی شیرنی) کا انتقال ہو گیا تھا جو کافی عرصے سے بیمار تھی۔

قومی خبریں سے مزید