شیر افضل مروت کی گرفتاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جن رہنماؤں کو گرفتار کیا جائے گا ان کے نام سامنے آگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے مطابق جلسے میں موجود پنجاب کی قیادت کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ عمر ایوب، زرتاج گل، اعظم سواتی، نعیم حیدر پنجوتھا کو گرفتار کیا جائے گا۔
اسی طرح عامر مغل، حماد اظہر، خالد خورشید اور کنول شوذب کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔