• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی وفد پاکستان آئے گا، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اقدامات اور سہولتوں کا معائنہ کرے گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی کا چھ رکنی وفد آئندہ چند روز میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد پاکستان میں چمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اقدامات اور سہولتوں کا معائنہ کرے گا، آئی سی سی وفد لاہور، کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں جاری اپ گریڈیشن کا بھی جائزہ لے گا، پی سی بی حکام آئی سی سی وفد کو اسٹیڈیمز میں جاری تعمیراتی کام سے متعلق بریفنگ دیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی سی سی وفد کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات بھی متوقع ہے، آئی سی سی وفد کو غیرملکی ٹیموں کی رہائش اور سکیورٹی سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔واضح رہے کہ پی سی بی نے تمام سٹیک ہولڈر کو دسمبر تک اپ گریڈیشن مکمل ہونے کی یقین دہانی کرا رکھی ہے، چمپئنز ٹرافی آئندہ سال فروری، مارچ میں لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں شیڈول ہے۔ وفد چیمپئنز ٹرافی کے لیے مجوزہ وینیوز کا معائنہ کرے گا۔ ٹیموں کے پریکٹس میچز، ٹکٹنگ سمیت دوسرے اہم ایشوز پر وفد پی سی بی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ وفد ارکان میں مختلف شعبوں کے سربراہان اور نمائندے شامل ہوں گے۔وفد کی پاکستان آمد اور مصروفیات کا شیڈول دو سے تین روز میں طے ہوجائے گا، اس سے قبل آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ، سکیورٹی ہیڈ اور ایونٹس کے لوگ تین دورے کر چکے ہیں، لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کی بروقت تکمیل پر آئی سی سی حکام کو قائل کرنا بھی بورڈ حکام کے لیے بڑا ٹاسک ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید