• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں وی پی اینز کو بلاک نہیں کیا جا رہا ہے، پی ٹی اے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے پی ٹی اے سے متعلق میڈیا میں مشتہر حالیہ خبروں میں وی پی اینز کی بلاکنگ کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ پاکستان میں وی پی اینز کو بلاک نہیں کیا جا رہا ہے۔ تاہم پی ٹی اے تمام آئی ٹی کمپنیوں، سافٹ ویئر ہاؤسز، فری لانسرز اور بینکوں وغیرہ کی اس ضمن میں حوصلہ افزائی کر رہا ہے کہ وہ اپنے آئی پی کو وی پی این کے استعمال کے لیے رجسٹرڈ کریں۔
اہم خبریں سے مزید