کراچی کے علاقے پرانا گولیمار کے نالے میں گزشتہ روز ڈوبنے والے بچے کی لاش نکال لی گئی۔
کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں نالے میں گر کر لاپتہ ہونے والے 8 سالہ بچے کو گزشتہ شب تلاش نہیں کیا جا سکا تھا، رات کی تاریکی کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا۔
ریسکیو 1122 کے ذرائع نے بتایا تھا کہ نالے میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے اور کچرے کے باعث بچے کو ڈھونڈنے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔
بچے کی تلاش کے لیے آپریشن آج صبح دوبارہ شروع کیا گیا تھا جس کے دوران اس کی لاش نکال لی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ایک ذہنی مریضہ خاتون نے بچے کو نالے میں پھینکا اور بھاگ گئی۔
واقعے سے متعلق بچے حیدر کے والد نے پولیس ہیلپ لائن مددگار ون فائیو پر کال کر کے آگاہ کیا تھا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔