مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو ریگوالرئزڈ کرنےکی تجاویز پر وفاقی حکومت خاموش ہے۔
بیرسٹر سیف نے ضم اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو ریگولرائز کرنے کے معاملے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے ابھی تک وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔
اُنہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تجاویز منظور کرے تو مزید کام ہو گا، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں دہشت گردی میں بھی استعمال ہوتی ہیں۔
مشیرِاطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا کہ رجسٹریشن سے حکومت کو آمدن بھی ہو گی اور گاڑیوں کے اصل مالکان کا بھی پتہ چلے گا۔