• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور منظر عام سے غائب؟ بیرسٹر سیف کا اہم بیان آگیا

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے منظر عام سے غائب ہونے پر مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا بیان سامنے آگیا۔ 

سرکاری حکام سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منظر عام سے غائب دکھائے دیے۔ وہ کل وزیراعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے جبکہ کل اور آج اسمبلی اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختوبخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’وزیراعلیٰ منظر عام سے غائب نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس پارٹی کی مرکزی قیادت کی تھی جبکہ علی امین گنڈاپور اسمبلی اجلاس میں کسی بھی وقت شرکت کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سنگجانی جلسے کے بعد مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آگئے تھے، اُن کا نمبر بند آرہا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا تھا کہ انکی وزیراعلیٰ علی امین سے 3 بجے بات ہوئی تھی، اس دوران علی امین گنڈاپور نے بتایا تھا کہ وہ میٹنگ کےلیے اسلام آباد جارہے ہیں، تاہم  شام 5، 6 بجے کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہو پارہا۔

قومی خبریں سے مزید