• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شادمان کے نالے میں کودنے والا ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن نمبر 2 میں 3 ڈاکوؤں نے شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی۔

اس موقع پر شہری کے شور مچانے پر علاقہ مکینوں نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی۔

علاقہ مکین کے مطابق شہریوں کے جمع ہونے پر 2 ڈاکو فرار ہو گئے جبکہ 1 ڈاکو نے خود کو بچانے کے لیے نالے میں چھلانگ لگا دی۔

شہریوں نے ڈاکو کو نالے سے نکالنے کے لیے اس پر پتھراؤ کیا، جس پر کچھ دیر بعد ڈاکو نالے سے باہر نکل آیا۔

شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے شہریوں کے تشدد سے زخمی ڈاکو کو اپنی تحویل میں لے کر گرفتار کر لیا اور اسپتال منتقل کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید