• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں بڑھتے جرائم کی روک تھام کیلئے شہریوں نے خود ڈاکوؤں سے نمٹنا شروع کردیا، نیو کراچی میں شہریوں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والے 2ڈاکوؤں کو دبوچ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق نیو کراچی میں موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے ،نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود سیکٹر 5G بشیر چوک کے قریب نمرہ اسپتال کے عقب میں عوام نے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ،عوام کے تشدد کے باعث ایک ڈاکو موقع پر ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ،واقعے کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش اور زخمی ڈاکو کو اسپتال منتقل کیا ۔
اہم خبریں سے مزید