• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان 33 کمپنیوں کیساتھ چین امپورٹ ایکسپو میں شرکت کرے گا: وزارتِ تجارت

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

وزارتِ تجارت نے بتایا ہے کہ پاکستان 33 کمپنیوں کے ساتھ چین امپورٹ ایکسپو میں شرکت کرے گا۔

وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چینی نائب وزیرِ تجارت نے وزیرِ تجارت جام کمال سے ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گوادر پورٹ کی مکمل فعالیت کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق چین نے ایس سی او وزارتی اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کو مبارکباد دی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر کمیٹی کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق چینی نائب وزیرِ تجارت کا کہنا ہے کہ تجارت کے لیے ایس سی او کے تمام رکن ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے تنظیم کو مزید مؤثر اور فعال بنانا ہو گا، چین علاقائی روابط کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

چینی نائب وزیرِ تجارت نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھنا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید