• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: بائیک کی مرمت میں تاخیر پر نوجوان نے شوروم کو آگ لگا دی

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک نوجوان نے الیکٹرک بائیک کی مرمت میں تاخیر کے باعث شوروم کو ہی آگ لگادی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 26 سالہ نوجوان نے 28 اگست کو اسکوٹر خریدا تھا اور مسلسل تکنیکی مسائل کا سامنا کر رہا تھا، کمپنی کو  متعدد شکایات کے باوجود شوروم کے عملے کی جانب سے مسئلہ حل نہ ہونے پر غصے میں آ کر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

10 ستمبر کو ملزم  نے پیٹرول خرید کر کالابورگی میں الیکٹرک بائیک کے شوروم کو آگ لگا دی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ اس وقت شوروم بند تھا، تاہم آتشزدگی سے 6  اسکوٹرز شدید متاثر ہوئیں۔ نقصان کا اندازہ تقریباً 8.5 لاکھ  بھارتی روپے  لگایا گیا ہے۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور اس کے خلاف شکایت درج کرلی گئی ہے۔ پہلے آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ سمجھی جا رہی تھی، لیکن ملزم کے اقبال جرم کے بعد معاملہ واضح ہوگیا۔ 

الیکٹرک بائیک کمپنی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا تاکہ آئندہ ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید