• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ کیس ٹو: تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی جے آئی ٹی تشکیل


توشہ خانہ کیس ٹو میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ تحقیقات کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس ٹو کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی جے آئی ٹی بنائی گئی ہے، جس نے بانی پی ٹی آئی کو طلب کرلیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو 16ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی نے نیب سے کیس کا تمام ریکارڈ حاصل کرلیا۔ نیب کی جانب سے جے آئی ٹی کو کیس کی بریفنگ بھی دی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اگر پیش نہ کیا گیا تو جے آئی ٹی اڈیالہ جیل جائے گی۔

دوسری جانب اسپیشل جج سینٹرل امجد اقبال رانجھا کی درخواست پر ان کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا، اسپیشل جج سینٹرل امجد اقبال رانجھا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں کہا گیا تھا ذاتی وجوہات پر بطور اسپیشل جج سینٹرل خدمات جاری نہیں رکھ سکتا، خط میں اسپیشل جج سینٹرل امجد اقبال رانجھا نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کو میری خدمات واپس کی جائیں۔

جج امجد اقبال رانجھا کی درخواست پر ان کی جگہ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی نامزدگی کر دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید