• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں میں اہلکار کے قتل کیخلاف پولیس اہلکاروں کا احتجاج، سڑک بلاک کردی


بنوں میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا، قتل کے خلاف پولیس اہلکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔

باجوڑ میں گذشتہ روز پولیو ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکار کے قتل کے خلاف اہل کاروں نے سول کالونی پولیس لائن گراؤنڈ میں احتجاجی دھرنا دیا۔

لکی مروت میں پولیس پر حملوں کے خلاف پولیس اہل کاروں کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ دھرنے کی حمایت میں دکانداروں نے بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کردی۔

پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے ڈومیل مہاجرکیمپ کے قریب نامعلوم افراد نے پولیو ڈیوٹی پرمامور پولیس اہل کار پر فائرنگ کی، کانسٹیبل نور عالم موقع پر ہی جاں حق ہو گیا، واقعے کے خلاف پولیس اہلکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے حافظ عبدالستار شاہ بخاری چوک بلاک کردیا، احتجاج میں تاجر برادری اور عام شہری بھی شامل ہوگئے۔

باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں گذشتہ روز پولیو ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکار کے قتل کے خلاف سول کالونی پولیس لائن گراؤنڈ میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ قبائلی عمائدین نے بھی احتجاج کرتے ہوئے۔ پشاور باجوڑ شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

لکی مروت کے تاجہ زئی چوک پر پولیس اہل کاروں کا چوتھے روز بھی دھرنا جاری ہے۔ صدر آل شاپ کیپر یونین بنوں نے بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی۔ جس کے باعث میڈیکل اسٹوار اور دودھ دہی کی دکانوں کے علاوہ تمام دکانیں بند کردی گئیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ضلع میں جب تک صرف پولیس کو ہی بااختیار نہیں بنایا جاتا ہے، دھرنا جاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید