• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پٹرول 11.71 روپے کم ہونا چاہیے

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ )16ستمبر سے شروع ہونے والے آئندہ پندرہواڑے میں پٹرول کی قیمت میں 11.71 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 11.91 روپے فی لٹر کمی کا تخمینہ ہے کیونکہ برنٹ مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد کمی ہوئی ہے اور یہ گر کر68.99 ڈالر فی لٹر پر آگئی ہے اور یہ 70 ڈالرفی بیرل کی اسپورٹ پرائس سے نیچے ہونے والی اہم کمی ہے۔ لیکن مالی مشکلات میں گھری حکومت پٹرولیم لیوی 5 سے 7 روپے بڑھاسکتی ہے۔عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کی کئی وجوہ ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ لیبیا سے تیل کی رسد بحال ہوگئی ہے جو کہ کافی عرصے رکی ہوئی تھی اور اب اس کا خام تیل بین الاقوامی منڈی میں آنے سے رسدبڑھ گئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید