• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ کے امتحان کی تاریخ کا اعلان

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) ـــ فائل فوٹو
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) ـــ فائل فوٹو

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے رواں سال کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

پی ایم ڈی سی کے ترجمان نے بتایا کہ ملک بھر میں رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہو گا۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ رواں سال1 لاکھ 67 ہزار 77 امیدوار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دیں گے، جس کی ذمے داری ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو دی گئی ہے۔

پی ایم ڈی سی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کراچی میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ این ای ڈی اور ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں لیا جائے گا۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ سندھ بھر سے 38 ہزار امیدوار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں حصّہ لیں گے جن میں 13 ہزار کراچی کے امیدوار بھی شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید