• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفان ’یاگی‘ کی ویتنام کے بعد تھائی لینڈ و میانمار میں تباہی

--- تصویر بشکریہ رائٹرز
--- تصویر بشکریہ رائٹرز

ایشیاء کے رواں سال کے سب سے طاقت ور طوفان یاگی کی تباہ کاریاں مسلسل جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان نے چین، فلپائن اور ویتنام کے بعد اب تھائی لینڈ، لاؤس اور میانمار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

طوفان یاگی سے جنوب مشرقی ایشیاء میں شدید بارشیں، خطرناک لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے پورے خطے میں لاکھوں افراد متاثر ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہزاروں افراد کے گھر سیلاب میں بہہ گئے جس کے سبب لوگ اسکول کی عمارتوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے جبکہ لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہیں، طوفان نے انفرااسٹرکچر بھی تباہ کر دیا ہے۔


میانمار میں سیلاب سے 19 اور تھائی لینڈ میں 6 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان یاگی اس ہفتے کے اغاز میں ویتنام سے ٹکرایا تھا جس سے 230 افراد جبکہ اس سے قبل چین اور فلپائن میں 24 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید