• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: طوفان یاگی ہینان کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا، شدید بارشیں، اسکول بند، پروازیں منسوخ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

طاقتور طوفان یاگی چین کے صوبے ہینان کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا، طوفان کے زیر اثر جنوبی چین میں شدید بارشیں ہوئیں۔

جس کے بعد اسکول بند اور سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ دوسری جانب ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج سمیت دیگر کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔

چین کے بعد طوفان آج ہی ویت نام سے ٹکرائے گا، طوفان کے پیش نظر ویت نام میں 4 ایئرپورٹس بند کر دیے گئے۔

چین سے قبل طوفان یاگی نے فلپائن میں تباہی مچائی تھی جہاں 16 اموات ہوئی تھیں، فلپائن سے ٹکرانے کے بعد طوفان یاگی کی شدت دو گُنا بڑھ چکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید