• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئر پورٹ: بحرین کے مسافر سے سوا کلو ہیروئن برامد

--- جنگ فوٹو
--- جنگ فوٹو

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے سوا کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر محمد شعیب بحرین جانے کے لیے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچا تھا، جس کے سامان کی تلاشی کے دوران اے ایس ایف کے ماہر عملے نے سفری بیگ کو مشکوک قرار دیا۔ 

اے ایس ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشکوک قرار دیے گئے بیگ کی تفصیلی تلاشی کے دوران خفیہ طور پر چھپائی گئی 1.203 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے مذکورہ منشیات بیگ کے پیندے میں انتہائی مہارت سے چھپا کر رکھی تھی۔ 

اے ایس ایف کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید