• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجیت کمار کی کاروں کے مجموعے میں مہنگا اضافہ

تامل اداکار اجیت کمار نے ساڑھے 3 کروڑ مالیت کی نئی لگژری کار خریدلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ اجیت کمار کی اہلیہ شالنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اپنے شوہر کی نئی دلکش کار کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار اداکار کے پاس پہلے ہی کئی قابل رشک کاریں اور بائیکس ہیں، انہوں نے اس مجموعے میں ایک مہنگا اضافہ کیا ہے۔

شالنی کی شیئر کردہ تصویر میں اجیت کمار وائٹ اور بلیک کلر کی نئی پورشے کار کے پیچھے کھڑے ہیں، جس کے کیپشن میں دل کے ایموجی کے ساتھ درج ہے،’اُس نے کار لی، اسٹائل اور میرا دل بھی لے لیا‘۔

پورشے 911 جی ٹی 3 کی قیمت تقریباً ساڑھے 3 کروڑ رپے ہے، جو 296 کلو میٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ کی حامل ہے۔

اداکار نے چند دن قبل دبئی میں 9 کروڑ روپے مالیت کی فراری خریدی تھی، اجیت کمار کے مداحوں نے 53 سالہ اداکار کی طرف سے کاریں خریدنے پر تبصرہ کیا۔

ایک نے کہا کہ 50 سے زائد عمر کے اداکار کا کاروں کا کلیکشن شاندار ہے، دوسرے نے کہا کہ واہ زبردست کار گول ہے، ایک نے کہا کہ کاروں کے ساتھ ان کا جنون کبھی ختم نہیں ہوگا۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید