لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)ڈیوٹی پرتعینات ٹریفک وارڈنزکو25چالان روزانہ کرنے کاٹارگٹ مل گیا، 25سے کم چالان کرنے والے آفیسرکی رپورٹ سرکل آفیسرکوبھجوائی جائیگی۔ ہدایت دی گئی ہے کہ سرکل افسران وارڈنز کوچالان ٹارگٹ مکمل کرنیکا پابند بنائیں ۔ ترجمان ٹریفک پولیس کا کہناتھا کہ چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے کبھی بھی اس طرح کےچالان ٹارگٹ کا حکم نہیں دیا۔