لاہور (خبر نگار) سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے رات کے وقت داتا دربار کمپلیکس کا دورہ کیا اور زائرین کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات، سکیورٹی انتظامات اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار بہتر بنایا جائے، کام مقررہ مدت میں مکمل ہوں اور شفافیت کے ساتھ معیاری میٹیریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔