لاہور (سودی)لاہور ہائی کورٹ نے پولٹری کمپنیوں اور پولٹری ایسوسی ایشن کے خلاف ڈے اولڈ برائلر چکس کی مارکیٹ میں کارٹل بنانے اور قیمتوں میں گٹھ جوڑ کرنے پر کمپٹیشن کمیشن کی جانب سے15کروڑ روپے جرمانے کے خلاف کمپٹیشن اپیلیٹ ٹربیونل میں پولٹری کمپنیوں کی ہی دائر اپیلوں پر کارروائی روکنے کی درخواست نامنظور کر دی ۔درخواست گزاروں نے عدالت سے کہا تھا کہ آئینی درخواستوں کے فیصلے تک کمیشن کو اپیلوں پر فیصلہ کرنے سے روکا جائے۔