تیونس میں عام انتخابات سے قبل کریک ڈاؤن میں اپوزیشن کے درجنوں ارکان گرفتار کرلیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تیونس کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی Ennahdha کے تقریباً 80 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری طرف صدارتی انتخابات سے قبل صدر قیس سعید کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
تیونس میں ہفتے کو انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگا، 6 اکتوبر 2024ء کو انتخابات ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعتیں، انسانی حقوق گروپ صدر قیس سعید پر انتخابات میں پابندیوں اور دھمکیوں کا الزام لگا رہے ہیں۔
گرفتاریاں دارالحکومت میں ہزاروں افراد کے پولیس اسٹیٹ کے قیام پر احتجاج کے بعد عمل میں آئیں، رواں ماہ صدارتی امیدوار آیاچی زیمل کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
مظاہرین زیمل، سیاسی قیدیوں، کارکنوں اور صحافیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں، تمام افراد کو صدر قیس سعید پر تنقید کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔