• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے تمام ارکان کو آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالنے کی ہدایت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے اراکین قومی اسمبلی کو جبکہ سینیٹ میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے ن لیگ کے سینیٹرز کو مراسلہ بھیجا ہے۔ 

مراسلے میں ن لیگ کے تمام ارکان کو آج ایوان میں حاضر رہنے اور آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے  میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تمام ممبران کے لیے آئینی ترمیم میں ووٹ ڈالنا لازمی ہے۔

پارلیمانی لیڈرز کے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوئی بھی رکن ووٹ ڈالنے سے اجتناب نہ کرے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

آج کے ایجنڈے میں وقفہ سوالات کے علاوہ 2 توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہیں جبکہ صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر اظہارِ تشکر بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اراکین کی جانب سے نقطہ اعتراضات اٹھانے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کا بل ضمنی ایجنڈے کے ذریعے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید