• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آخر ہے کون، اے آئی یا میری ہم شکل؟ عائشہ عمر وائرل ویڈیو دیکھ کر کشمکش میں مبتلا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان عائشہ عمر سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو کو دیکھ کر کشمکش میں مبتلا ہو گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری میں ایک ریل شیئر کی۔

مذکورہ ریل میں ایک خاتون بولڈ ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ کسی نے مجھے اس ریل پر ٹیگ کیا اور ایک منٹ کے لیے مجھے لگا جیسے یہ میں ہوں۔

مزاحیہ ڈرامہ سیریل بلبلے کی خوبصورت نے مداحوں سے سوال کیا کہ کیا یہ اے آئی کا کمال ہے یا پھر یہ میری ہم شکل ہے، آخر ہے کون یہ؟

مذکورہ بولڈ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو، ویڈیو میں موجود خاتون ساکشی اگروال تک بھی پہنچ گئی۔

بعدازاں بھارتی انفلوئنسر ساکشی اگروال نے بھی گردش کرتی خبروں کو ری شیئر کیا اور عائشہ عمر کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنی حقیقت سے بھی آگاہ کر دیا کہ وہ کوئی اے آئی جنریٹڈ ماڈل نہیں بلکہ عائشہ عمر کی ہم شکل ہیں اور بھارت سے تعلق رکھتی ہیں۔

ڈانس کرنے کی شوقین اور 2 ملین سے زیادہ فالوورز رکھنے والی بھارتی انفلوئنسر نے اس اتفاق پر خوش گوار حیرت کا اظہار کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید