صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت ایک منصفانہ معاشرے کی بنیاد ہے۔
آصف علی زرداری نے یومِ جمہوریت پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن جمہوریت کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے منا رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ شہریوں کو بااختیار بنانے اور سیاسی عمل میں شرکت کے فروغ میں جمہوریت کا اہم کردار ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی جمہوری عمل کے لیے نمایاں خدمات ہیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت حقوق کے تحفظ اور سیاسی، اقتصادی و سماجی شمولیت کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے، پارلیمنٹ مسائل کے حل اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے بنیادی ادارہ ہے۔
صدرِ مملکت نے یہ بھی کہا کہ آج کے دن ہم جمہوریت کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں، ہماری قوم کے مسائل کا حل ایک متحرک اور جامع جمہوری عمل میں مضمر ہے۔