• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے تمام سینیٹرز و ارکان قومی اسمبلی کو اجلاس میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے میں لکھا ہے کہ تمام سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔

مراسلے میں مزید لکھا ہے کہ ارکان کو پارٹی قیادت کی ہدایات کے مطابق ہر قانون سازی پر ووٹ دینا ہے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے اراکین قومی اسمبلی کو جبکہ سینیٹ میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے ن لیگ کے سینیٹرز کو مراسلہ بھیجا تھا۔

مراسلے میں ن لیگ کے تمام ارکان کو آج ایوان میں حاضر رہنے اور آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ممبران کے لیے آئینی ترمیم میں ووٹ ڈالنا لازمی ہے، کوئی بھی رکن ووٹ ڈالنے سے اجتناب نہ کرے۔

قومی خبریں سے مزید