• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کے باہر نکلنے تک کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں : شاہ محمود قریشی

لاہور(خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہورکے زیرِاہتمام" کرپشن ہٹائو ملک بچائو " یوتھ ونگ ورکرز کنونشن چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹائون میں منعقد ہوا،شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک نوجوان طبقہ کرپشن کے خلاف سڑکوں پر باہر نہیں نکلے گا اس وقت تک ملک سے کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں، عمرا ن خان ملک میں واحد لیڈر ہے جوملک کوبچانے کی صلاحیت رکھتا ہے انہوں نے بیس سال پہلے یہ مشن شروع کیا تھا اب یہ پاکستان کے کوچے کوچے میںپھیل چکا ہے ، نوجوان لوگوں کو سیاست میں آنے کی دعوت ضرور دیں لیکن اپنے نظریے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں، لوگوں کو اپنے رنگ میں رنگیں ناکہ ان کے رنگ میں رنگیںجائیں اسی طرح آپ کی پارٹی مضبوط ہوگی اور آئندہ پارٹی زندہ اور تابندہ رہے گی ، آج کا نوجوان کل کی کریم اور رہنماء ہیں جب ہم نہیں ہوںگے تو آپ سے ہی نوجوان اس پارٹی کی قیادت کریں گے ۔  عمران خان عنقریب اہم لوگوں کو جمع کرنے کا اراد ہ رکھتے ، 20 جولائی کو اسلام آباد میں ایک کنونشن بلایا ہے، علی بخاری صدر یوتھ ونگ پاکستان تحریک انصاف نے کہاکہ تحریک انصاف کے نوجوان پارٹی کا اثاثہ ہیں اور یہی تبدیلی کے علمبردار ہیں، نوجوان ہی ہر دھرنے اور احتجاجی تحریک کا ہر اول دستہ رہیں گے، تحریک انصاف کو پورے پاکستان میں فعال بنانے میں نوجوانوں کا بہت بڑا کردار ہے ، علی بخاری نے کہاکہ عمران خان کی طرف سے دی گئی  احتجاجی تحریک کی بھرپور تیاری کررہے ہیں ، جب چیئرمین نے کال دی ہم سڑکوں ہوںگے اور جب تک شریف فیملی کا پانامہ لیکس پر صاف اور شفاف احتساب نہیں ہوتا اس وقت تک ہم سڑکوں پر رہیں گے۔عثمان حمزہ صدر یوتھ ونگ لاہور نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوتھ تحریک انصاف کا سرمایہ ہیں اور پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، نوجوانوں نے چیئرمین عمران خان کے پیغام ملک کے کونے کونے پہنچایا اورپورے پاکستان کی یوتھ کو شعور دلایا ، یوتھ نے تحریک انصاف ہر کال پر لبیک کہا اور اپنا رول اد اکیا ۔ وقاص اسلم جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ لاہور نے کہاکہ جب بھی چیئرمین عمران خان پانامہ لیکس پر سڑکوں پر آنے کا کہیں گے اور لاہور یوتھ سب سے آگے ہوگی اور تحریک کو کامیا ب بنائے گی۔یوتھ کنونشن میںرائے عزیزاللہ ،سلمان قریشی، سیدہ سلونی بخاری،محمد مدنی، عبدالمنان قادری، سعدیہ سہیل، روبینہ جمیل، فرحت رسال، سنیہ ساجد،صائمہ شوکت،شمیم ، فرزانہ ، طوبہ اکرم عثمان،، سینئرنائب صدر علی بوبی ، شاہد میوء،وقار طور، رانا ساجد حسین ،اویس یونس، شیرازذکاء، علی متقی، نائب صدوراحمدطحہ، شیخ آصف نثار ،فرحان چوہدری، اقبال صافی، عظیم نذیرسیکرٹری انفارمیشن ، سجاد کمانڈو، توقیرہنی، احسن علی چباریا، فرحان چوہدری، عدنان باکسر، نجیب اختر، شاہد سعید،فرحان چوہدری، ملک رمضان، راجہ شبیر، طاہر چوہدری،رضی خان ،عبداللہ بھٹی، بلاول چوہدری ، گلریزاقبال ، نجیب اختر، ملک ندیم اسد بھٹی، مامون احمد اشتیاق ملک سمیت سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی
تازہ ترین