• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور جنوبی افریقی خواتین کی ٹی 20 سیریز آج شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور جنوبی افریقا کی خواتین کر کٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پیر کو ملتان کر کٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم کی قیادت ثناء فاطمہ کررہی ہیں ۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز سے قبل تربیتی کیمپوں میں شرکت کرنے والی کرکٹرز کے یومیہ الاؤنسز بند کردیے ۔ پی سی بی کے ایک عہدیدار نے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو روزانہ الاؤنس نہیں دیا جا رہا ہے کیونکہ بورڈ اب انہیں رہائش اور دن میں تین وقت کا کھانا فراہم کر رہا ہے۔