• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کی قید میں موجود 3 صیہونی ہماری ہی بمباری سے مارے گئے، اسرائیل

کراچی(نیوزڈیسک)اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ برس نومبر میں مارے گئے تینوں اسرائیلی قیدی ہماری افواج کی بمباری میں ہی مارے گئے تھے ، گزشتہ برس نومبر میں 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ملی تھیں جس کا الزام حماس پر عائد کیاگیا تھا ، اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں ثابت ہوگیا کہ حماس کی قید میں گزشتہ برس نومبر میں 2 فوجی قیدی اور ایک شہری کی ہلاکت کا باعث ہم خود تھے۔بیان میں کہا گا ہے کہ 10 نومبر 2024کو اسرائیلی فوج نے حماس کے کمانڈر احمد غندور کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا تھا جو جبالیہ میں ایک سرنگ میں چھپے ہوئے تھے لیکن اس حملے میں ہمارے اپنے تین پیارے مارے گئے۔اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے بعد جب ہم وہاں پہنچے تو حماس کمانڈر کے ساتھ ان تینوں اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں بھی ملی تھی۔لاشوں کی فرانزک رپورٹ اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی تحقیقات میں پتہ چلا کہ یہ تینوں بدقسمتی سے ہماری بمباری کا نشانہ بن گئے تھے۔یاد رہے کہ ابتدا میں اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ ان تینوں کو حماس نے قتل کیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید