واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا نے منگل کو ایک قانون کو حتمی شکل دے دی ہے، اس کے تحت امریکی مارکیٹ میں چینی ٹیکنالوجی پر مشتمل اسمارٹ کاروں پر پابندی ہوگی، امریکی وزیر تجارت نے بتایا ہے کہ اس اقدام کا مقصد چینی اور روسی ٹیکنالوجیز کو امریکی سڑکوں سے دور رکھنا ہے۔ اس پابندی کے تحت قومی سلامتی کے خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کو نشانہ بنانا ہے۔ امریکا میں کامرس سکریٹری جینا ریمنڈو نے مذکورہ قانون کے بارے میں بتایا کہ ’’موجودہ دور میں کاریں صرف پہیوں پر چلنے والے اسٹیل کا ڈھانچہ نہیں بلکہ یہ کمپیوٹر ہیں، اس قانون سے روسی ٹیکنالوجی پر بھی اثرے پڑے گا۔