کراچی(نیوزڈیسک)سوڈان کے شہر ام درمان میں گولا باری سے 120سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔دارالحکومت خرطوم سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سوڈان میں 20 ماہ سے جاری جنگ کے دوران فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان لڑائی حالیہ ہفتوں میں شدت اختیار کر گئی ہے، جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور ملک قحط کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔