پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے بتایا کہ اُنہوں نے مرحوم سیاستداں، مذہبی اسکالر و میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو حال ہی میں خواب میں دیکھا ہے۔
یاسر حسین نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
اس شو میں ایک سیگمنٹ کے دوران اداکار سے سوال پوچھا گیا کہ اُنہوں نے آخری بار کونسا خواب دیکھا تھا؟
اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کل ہی ایک خواب دیکھا جس میں مجھے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نظر آئے۔
یاسر حسین نے بتایا کہ خواب میں عامر لیاقت حسین اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ امریکا میں موجود تھے، میں نے اُن کے گھر پر ٹھہرا ہوا تھا جو کہ بہت عالیشان اور خوبصورت تھا، وہ شلوار قمیض میں ملبوس تھے اور اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ کافی خوش نظر آ رہے تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ مجھے خواب میں یہ پتہ نہیں لگ سکا کہ عامر لیاقت حسین کا گھر امریکا کی کونسی ریاست میں تھا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 9 جون 2022ء کو کراچی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔